• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، الشرقیہ کے مال میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

دمام (شاہد نعیم) سعودی عرب کے مشرقی صوبے "الشرقیہ" میں جمعے کو علی الصباح مجمع الظہران (دہران مال) میں آگ بھڑک اٹھی۔ جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دئیےآگ اس معروف ساپنگ مال کے گیٹ نمبر 10، 11 اور 12 کے نزدیک لگی۔آتشزدگی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ شہری دفاع کی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ شہری دفاع کے مقامی عہدے دار کے مطابق یہ آگ مال کی چھت میں لگے انسولیٹرز میں لگی۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ مملکت میں سلامتی سے متعلق قوانین کئی اقدامات کا تعین کرتے ہیں۔ عمارتوں اور کمپلیکس میں ان اقدامات کی دستیابی لازم ہے تا کہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کو روکا جا سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید