• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات میں3 لاکھ 65 ہزار طلبہ شریک ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک کے سالانہ امتحانات منگل17مئی 2022ء سے شروع ہو ں گے جس میں3لاکھ 65ہزارامیدوار شریک ہوں گے اس بات کا اظہار ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جمعہ کے روز بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ناظم امتحانات عمران طارق۔ نائب ناظم امتحانات بھی موجود تھے۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 448 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جس میں طلباکیلئے 253 اور طالبات کیلئے 195 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں 163 سرکاری اسکول اور285نجی اسکول شامل ہیں اس دفعہ 20 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید