• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی اعلیٰ ترین سطح پر ایڈہاک ازم کا شکار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی اعلیٰ ترین سطح پر ایڈہا ک ازم کا شکار ہے جس سے حکومتی گڈ گورننس بری طرح متاثر ہورہی ہے،سا بق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ سال تک گریڈ 21سے22میں پرو موشن کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہیں بلایا جس کی وجہ سے گریڈ22 کے افسران کی کمی پیداہوئی ، اس وقت متعدد اہم وزارتیں اور ڈوثزنز مستقل سیکریٹریز سے محروم ہیں جبکہ کئی اہم عہدوں پرگریڈ اکیس کے افسران تعینات ہیں،موجودہ حکومت نے بعض آسامیوں پر گریڈ بائیس کے افسران کو تبدیل یا ہٹاکر گریڈ اکیس کے افسران کو تعینات کیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ،منصوبہ بندی،آئی ٹی،اطلاعات و نشریات،بین الصوبائی رابطہ،پارلیمانی امور،بحری امور،نیشنل فوڈ سکیورٹی ،ریلوے ڈویژن ،مواصلات،پاور ڈویژن اورتخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن مستقل سیکریٹریز سے محروم یا گریڈ اکیس کے افسران سیکریٹریز کے عہدوں پر کام کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید