• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔ منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی گئی ہے۔ جمعہ کو یہاں ایوان صدر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزرا پر مشتمل ہوتی ہے۔کونسل میں تین وفاقی وزرا آرٹیکل (2) 153 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بطور ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید