• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام رنگا رنگ ہندکو میوزک گالا کا انعقاد

پشاور(وقائع نگار )گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور ڈائریکٹوریٹ آف کلچر خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے ہندکو موسیقی کے فروغ کیلئے رنگا رنگ ہندکو میوزک گالاکلچرل ہال(نشتر ہال) پشاور میں منعقد ہوا جس میں 20 کے قریب ہندکووان گلو کاروں نے حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض معروف ٹی وی اینکر و گلو کار محسن علی شاہ(شاہ جی) ، ٹی وی اینکر نعمان رئوف اور ریڈیو براڈ کاسٹر طاہرہ رفعت نے سرانجام دئیے۔ ججز کے پینل میں اُستاد سعید پارس، احمد ندیم اعوان اورنوجوان گلو کار ذیشان غزنوی شامل تھے۔پروگرام کے مہمان خصوصی گندھارا ہندکو بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عدنان گل تھے۔ جبکہ شرکاء میں گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین، ایگزیکٹیو ممبران وسیم شاہد اور سکندر حیات سکندر ،گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عادل ، سٹاف ممبران سمیت ڈاکٹر خادم ابراہیم، نور حسین نوری، ذوالفقار علی بھٹی،سوشل میڈیا کے مختلف گروپس کے ایڈمنز سمیت سینکڑوں کی تعداد میںخواتین و حضرات شامل تھے۔ہندکو موسیقی مقابلے میں پہلی پوزیشن شایان رحیم، دوسری پوزیشن عبدالمعز اور تیسری پوزیشن عدنان شریف نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 15 ہزار،10 ہزار اور 5 ہزار روپے کے نقد انعامات اور خصوصی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔جبکہ ایک بچی فریال منیر ،اور پختون گلو کاروں سردار عالم اور خائستہ رحمان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر ہندکو گانے پر ڈاکٹر عدنان گل سمیت دیگر شرکاء کی مشترکہ پرفارمنس نے محفل میں رنگ جما دیا۔جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر عدنان گل ، محمد ضیاء الدین اور احمد ندیم اعوان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی روح کی غذا ہے جوانسان کو انسانیت سے محبت سکھاتی ہے ہندکو میوزک گالا کے انعقاد کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور ہندکو کی خوبصورت آوازوں کو تلاش کرنا ہےپشاور کی دھرتی نے دلیپ کمار، پطرس بخاری سمیت بڑے بڑے عظیم سپوت پیدا کئے ہیں۔گندھارا ہندکو اکیڈمی نے ہندکو موسیقی کو فروغ دینے کا بیڑہ اُٹھایا ہے اور اس کو بام عروج تک پہنچائیں گے۔اُنہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم محسن علی شاہ (شاہ جی) کے تعاون سے مستقبل میں نشتر ہال پشاور میں ہندکو موسیقی کے دوبہترین پروگرام منعقد کرینگے ۔پروگرام کے آخر میںڈاکٹر عدنان گل ، محمد ضیا ء الدین، احمد ندیم اعوان ، سکندر حیات سکندر ،وسیم شاہد اور محسن علی شاہ نے شرکاء محفل میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید