• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا، فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا گیا، ایمنیسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کے لیے تھی، ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں آج درخواست دائر کریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپوں کا ریٹ لگایا گیا، عثمان بزدار کا 4 ایکڑ کا ملتان میں اسپینش ولا ہےجس کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔