• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اراضی واگزار کروانے اور ٹریس پاسنگ کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے کہا ہے کہ افسران و ملازمین محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہیں،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے،مسافروں کا اعتماد جیت کر ریل کے محکمہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ، ریلوے اراضی واگزار کروانے اور ٹریس پاسنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کریک ڈائون بھی جاری رکھیں ، یہ بات انہوں نے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی، اس موقع پر انہوں نے ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن کو ٹریس پاسنگ کرنے والے افرادجب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کوریلوے اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
ملتان سے مزید