• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرٹیکل 6 کے تحت وزیراعظم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرٹیکل6کے تحت وزیراعظم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت وزیراعظم کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ فورم یا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

 انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں جاری آئینی و قانونی بحران وزیراعظم اور ان کے بیٹے کی آئین شکنی اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کی وجہ سے ہے، آئین شکن و قانون توڑنے والے کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچاکر رہونگا۔

اہم خبریں سے مزید