• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے آر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اوقات میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے گردونواح میں پٹرولنگ فورسز کے گشت کا دورانیہ بڑھایا جائے اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا لازمی انتظام ہونا چاہئے۔ راؤ سردار علی خان نے آر پی او شیخوپورہ سے قصور میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے باہر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔