• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر کا شعیب اختر کا ایکشن غیرقانونی ہونیکا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپا کر بولنگ کےلئے بھاگتے تھے کیونکہ انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا ان کا بولنگ ایکشن مشکوک تھا۔ایک ٹی وی شو میں سہواگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو بھی یہ معلوم تھا کہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟، بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا تھا اور اسی لیے انہیں پڑھنا اتنا مشکل نہیں تھا لیکن شعیب اختر کے خلاف آپ اندازہ نہیں لگاسکتے تھے کہ گیند کہاں سے آئے گی اور کہاں جائے گی؟۔

اسپورٹس سے مزید