کوہاٹ(جنگ نیوز)تحریک انصاف کےکوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدارکواٹھا لیا ۔ ٹھکیدار شیخ انوار کے مطابق پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے۔ٹھکیدار کا کہنا ہےکہ پولیس نے رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی شکایت روک رکھا ہے، لائٹنگ اور تمام انتظامات مکمل تھے لیکن طوفان کی وجہ سے بجلی کے چند کھمبے گرگئے تھے۔ ٹھیکیدار کے مطابق شہریارآفریدی کے ذمہ 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے۔