• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا بحران، جماعت اسلامی آج واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر دھرنا دیگی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )شہر میں سخت گرمی میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران، پانی کی فراہمی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی، واٹر بورڈ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور ٹینکرز سے مہنگے داموں فروخت کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 20مئی کو5بجے شام، واٹر بورڈ ہیڈ آفس شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تمام اضلاع سے قافلے امراء اضلاع اور دیگر ذمہ داران کی قیادت میں شاہراہ فیصل پہنچیں گے، دھرنے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی خطاب کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید