• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم میں ہیرا پھیری پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے حج پر بڑا ہاتھ مارنے کی مبینہ اطلاعات پر وزارت حج سے معاملے کی فوری وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی صفوں میں حج پر ہاتھ صاف کرنیوالے مصدقہ ڈاکو موجود ہیں ، حج کے شفاف اور معیاری انتظامات وزارت مذہبی امور کا بنیادی فریضہ ہے ، سیاسی بے راہ روی کی طرح امپورٹڈ حکومت کے زیر سایہ حج جیسی مقدس عبادت کے انتظامات پر بھی شکوک و شبہات کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید