• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی ، پرائمری سکولوں میں قبل از وقت چھٹیاں دینے پر غور

ملتان (سٹاف رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں میں قبل از وقت چھٹیاں دینے پر غور شروع کردیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔دوسری جانب پنجاب میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث والدین اور اساتذہ نے سکولوں میں فوری چھٹیوں کا مطالبہ کردیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے سکولوں میں طلباء نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا مشکل ہوگیا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔