اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کےچیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری طورپر پابندی عائد کر دی ہے جو پوسٹنگز/ٹرانسفرزحال ہی میں کی گئی ہیں، ان پر عملدر آمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔