• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا سلمان اقبال کو 40 ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور ( آن لائن ) عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔مسلم لیگ ( ن ) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب روپ کا فائدہ پہنچایا۔عمران خان نے سلمان اقبال کا 10 سے 12 ارب کا ٹیکس معاف کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت فوری اسکی تحقیقات کرے،سلمان اقبال سے چالیس ارب کی ریکوری کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید