واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر بائیڈن نے ایشیائی ممالک کا دورہ شروع کردیا اور اپنی پہلی منزل جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ سیئول میں انہوں نے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سک یول سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ اپنی دوسری منزل جاپان بھی جائیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد چین کے خلاف اتحاد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے جنوبی کوریا کے دورے کے ردعمل میں شمالی کوریا اپنے جوہری تجربے کے لیے میزائل داغ سکتا ہے۔