• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈی جی ایل ڈی اے نے چارج سنبھا ل لیا،سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے،محمد علی رندھاوا

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ ڈائریکٹرڈی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسروں نے ان کااستقبال کیا۔ڈی جی نے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت ایل ڈی اے کی سروس ڈیلیوری بہتر بنائیں گے۔ شہریوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔