• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایم سید کی ملکی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا، مقررین

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) جی ایم سید کی یاد میں ” یاد رفتگان “ قومی یکجہتی کی طرف پہلا قدم کے موضوع پر سیمینار ہوا۔جس کی صدارت استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی نے کی جبکہ اقبال ظفر جھگڑا ، راجہ ذوالقرنین ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ، ا حسان وائیں ، میجر حبیب الرحمان، عبدالحادی، علی یوسف زئی ، نو بہار شاہ، اظہر جمیل ، زین العابدین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ مقررین نے سائیں جی ایم سید کی پاکستان کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی ۔ سید منظور علی گیلانی نے ں کہا کہ جی ایم سید ایک تاریخ ساز شخصیت کا نام ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکت ،انہوں نے کہا عمران خان نے مریم نواز کے بارے میں اوچھی بات کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے اقبال ظفر جھگڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف ایک انتظامی امور نمٹانے والے ہیں وہ لیڈر نہیں لیڈر تو نواز شریف ہے۔
لاہور سے مزید