• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر محمد عبد اللہ جان آف مرشد آباد شریف کا دوسرا عرس کل ہوگا

پشاور (جنگ نیوز )خواجہ ابوالخیر محی الدین پیر محمد عبداللہ جان کا دوسرا عرس مبارک و یوم دعاکل مورخہ23مئی بروز پیر صبح 8بجے تا 12بجے دن بمقام دربار عالیہ مرشد آباد شریف کوہاٹ روڈ پشاور میں ہوگی۔ اندرون و بیرون ممالک انکے ہزاروں مریدین ہیں۔ پیر طریقت سلسلہ نقشبندی، مجددی، قادری ،چشتی پیر محمد عبداللہ جان کو اپنے مقصد ولگن، مخلصانہ ساعی اور عزم گراں کی بدولت ملک کی علمی اور روحانی شخصیات میں نمایاں مقام حاصل ہے، پاک وہند کے دوسرے صوفیائے کرام و بزرگانِ دین کی طرح پیر عبداللہ جان کے آباؤ اجداد بھی علم و حکمت و روحانیت میں بلند پایہ مقام رکھتے ہیں، سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پیر محمد عبداللہ جان صاحب علم ہونے کیساتھ انتہائی علم دوست بھی تھے ،انہیں فارسی، عربی اور پشتو زبان و ادب سے خاص شناسائی تھی۔ پیر محمد عبداللہ جان کی اسلامی ،تبلیغی، روحانی ،اصلاحی اوراجتماع سالانہ عرس ہر سال ماہ نومبر میں مرشد آباد پشاور میں منعقد ہوتا ہے جس میں اندرون اور بیرون ممالک سے مشائخ، جید علمائے کرام اور مریدین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید