• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 لاکھ کا ڈاکہ، یرغمال بناکر لوٹنے کی دو وارداتیں، 32 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 21 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ بھیرہ پل کے قریب ہمایوں نواز کی دکان میں دومسلح ملزمان داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پرپندرہ لاکھ روپے ،شناختی کارڈوغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ شاہدرہ میں محمدساحرعلی اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک پوائنٹ سے آگے نالے میں بیٹھے تھے کہ تین مسلح ملزمان جنگل کی جانب سے آگئے اوران پر تشددکرکے ان سے دوموبائل ،پانچ ہزارچارسوروپے ،چاندی کی چارانگوٹھیاں ،تین گھڑیاں چھین کرلے گئے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ آفندی کالونی میں دونامعلوم مسلح ملزمان اویس ناصر کے گھر میں داخل ہوئے جوخواتین اوربچوں کو یر غمال بنا کر گن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی 8لاکھ چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ نیوگلزارقائدمیں اسامہ بن شکیل کے گھردومسلح ملزمان داخل ہوئے جنہوں گن پوائنٹ پر انہیں باندھ دیا اور گھر سے طلائی زیورات مالیتی 85ہزار روپے اور 20ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کوہسارکالونی میں محمد عمر کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 35 ہزار روپے، سونا مالیتی 3لاکھ 30ہزار روپے اورایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ محلہ چودھریاں میں آصف بخش کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورچھ تولے سونا،ایل سی ڈی اورپچاس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ۔چوری و ڈکیتی کی دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ کینٹ ،تھانہ مورگاہ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ائرپورٹ ، تھانہ آئی نائن ،تھانہ ترنول ،تھانہ رمنا ،تھانہ شالیمار ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ شہزادٹاؤن ،تھانہ نون ،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ آبپارہ ، تھانہ بھارہ کہو کے علاقوں میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید