• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے انتخابات ، بہرام ترین صدر مقرر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے انتخابات مکمل ، بہرام ترین صدر ، ملک تنویر شاہوانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، پاکستان پیپلز پارٹی لائرز فورم بلوچستان کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی نگرانی میں کچہری بار روم میں ہوئے ، انتخابات میں 199 میں سے 107 ارکان نے اپنا ووٹ استعمال کیا ، نتائج کے مطابق بہرام ترین صدر ، ملک تنویر شاہوانی جنرل سیکرٹری ، فرید اللہ کاکڑ سینئر نائب صدر ، عبدالعزیز ، سید نصرت شاہ ، کلیم محمد شہی ، بلال جوگیزئی نائب صدور ، سید سلام آغا ، ذیشان بلوچ ، گل جتوئی ، رحمت اللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ، سید ظہور آغا انفارمیشن سیکرٹری ، امیر جان کاکڑ ، نوشیروان بزدار ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز ، عبدالرحیم سلطان زئی فنانس سیکرٹری ، زین الدین کاکڑ کوآرڈنیشن سیکرٹری ، ناصر جمالی ایونٹ اینڈ ریکارڈ سیکرٹری ، اصغر علی عمرانی میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم پارٹی کا اہم ترین ستون ہے جو ہمیشہ پارٹی کو قانونی و آئینی محاذوں پر درست سمت میں لیکر جانے میں معاونت کرتا ہے توقع ہے کہ نئی کابینہ اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کی بہتری کے لئے بروئے کار لائیگی اس موقع پر نومنتخب صدر بہرام ترین ، جنرل سیکرٹری ملک تنویر شاہوانی ، انفارمیشن سیکرٹری سید ظہور آغا نے کہا کہ وکلاء ونگ ہر موقع پر پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور بار میں بھی اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریگا۔
کوئٹہ سے مزید