کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے زیر اہتمام فلڈ ری کنسٹرکشن اینڈ کوآرڈینیشن پروگرام کے تحت دوسرا صوبائی رابطہ اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام سمیت متعلقہ صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں فلڈ ری کنسٹرکشن اینڈ کوآرڈینیشن پروگرامپر عملدرآمد کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔