• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیرہ؛ پہاڑوں میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں بازگڑھ کے پہاڑوں پر بھی جنگلات میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے جنگل کے چار کلو میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، قابو پانے میں مشکلات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ گزشتہ روز دوپہر میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں سکی۔

قومی خبریں سے مزید