• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرہوٹہ کوٹلی کے راجہ شبیر خان ویکفیلڈ میں وفات پا گئے

لوٹن (نمائندہ جنگ) سرہوٹہ کوٹلی کے راجہ شبیر خان ویکفیلڈ میں رحلت کر گئے، لوٹن میں مرحوم کے بھانجے راجہ نعیم کی رہائش گاہ پر بھی تعزیت کی گئی، جس میں فرانس سے جنازہ میں شرکت کے لئے برطانیہ آئے ہوئے مرحوم کے بھائی راجہ بشیر کے ساتھ لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، سراج مطلوب، صارم بلوچ، شاہد زمان سرہوٹوی اور دیگر نے فاتحہ خوانی کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک اچھے انسان اور بہت خوبیوں کے مالک تھے۔ دریں اثنا متعدد شخصیات نے مرحوم کے بھانجوں راجہ آصف خان اور راجہ اسد کے ساتھ بھی تعزیت کی ہے اور ان کے ماموں کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

یورپ سے سے مزید