• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مستقبل کیا ہوگا، وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت جاری، فیصلے کا منگل تک امکان

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، جنگ نیوز) حکومت اپنی مدت پوری کریگی یا قبل از وقت انتخابات ہونگے، موجودہ حکومت کا مستقبل کیا ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، فیصلے کا منگل تک امکان ہے.

وزیراعظم معاشی مسائل حل کرنا اور الیکشن مقررہ وقت پر کرانا چاہتے ہیں، حکومتی اتحاد کا معیشت کو بھنور سے نکالنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے.

 اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدات اتحادیوں کا اجلاس (آج) پیرکو بھی ہوگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روزآصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا تھا تاہم پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید