• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ جنگی عمران کی بھول، اللّٰہ اور قوم کی عدالت میں پوچھ ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش عمران خان کی بھول ہے ، قوم انہیں اسکی اجازت نہیں دیگی.

 عوام اس کا گریبان پکڑیں گے، سیاسی انتقام، گالم گلوچ اوردشنام طرازی کے علاوہ عمران خان کے پاس کچھ نہیں، جمہوریت ہوگی توملک مضبوط ہوگا اورہم آگے بڑھیں گا،مسلم لیگ (ن) سے نفرت اورغصہ میں عمران خان نے غریب عوام کے فلاح وبہبودکے اہم قومی منصوبوں کو نقصان پہنچایا ہے.

 ترقیاتی کاموں کیلئے عمران نیازی کے پاس فرصت نہیں تھی، جس کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہ ہو اس نے قوم کی کیا خدمت کرنی ہے، ʼعمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے.

عمران نیازی پتھر دل ہیں،لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے، ایک نوکری نہیں ملی، اللہ کا شکر ہے رمضان میں سستا آٹا اور چینی فراہم کی،ہماری میثاق معیشت کی پیشکش حقارت سے ٹھکرا دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید