وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس کے لیے روانہ ہوگئے۔
صدر ورلڈ اکنامک فورم کی دعوت پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کرنے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوئے۔
وزیر خارجہ آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کے دورے پر ہوں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی ڈیووس روانہ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ اس قبل بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا اور چین کا دورہ کر چکے ہیں۔