تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
ماڈلز: جنید شاہ،علی سیّد اور سیّد موسیٰ اعظم
عکاّسی: عرفان نجمی
لے آؤٹ: نوید رشید
کبھی کوئی دَور تھا، جب فیشن نگری میں زیادہ تر لڑکیوں بالیوں ہی کے ایک سے بڑھ کر ایک رنگ و انداز متعارف کروائے جاتے، مگر کچھ عرصے سے لڑکوں کے لیے بھی جدّت و ندرت سے بَھرپور پیراہن مقبولِ عام ہیں۔چوں کہ سال 2022ء میں لڑکوں میں کُرتا،شلوار یا کُرتے، پاجامے کا اسٹائل خاصا اِن ہے۔ تو ہم نے بھی اپنی بزم اسی روایتی ،سدا بہار پیراہن سے مرصّع کی ہے۔
ذرا دیکھیے، تو سفید رنگ پاجامے، قمیص کے ساتھ سیاہ رنگ ویسٹ کوٹ کس قدر گریس فُل لگ رہی ہے، پھر نیلے لباس کے ساتھ کنٹراسٹ میں عنّابی رنگ ویسٹ کوٹ بھی ایک لاجواب انتخاب ہے، تو لائٹ براؤن رنگ پاجامے اور قمیص کے ساتھ ڈارک براؤن رنگ ویسٹ کوٹ کا کامبی نیشن بھی اچھا لگ رہا ہے۔
ماڈلز کی ایک دوسری جھلک میں سفید پاجامے کے ساتھ سیاہ رنگ کی سیلف پرنٹڈ قمیص ہے، تو سفید پاجامےکے ساتھ ہلکے پیلے رنگ کی قمیص کے گلے پر ایمبرائڈری بھی اچھی لگ رہی ہے، جب کہ سفید لباس کے ساتھ کنٹراسٹ میں فیروزی رنگ ایمبرائڈرڈ ویسٹ کوٹ تو بہت ہی خوش گوار تاثر دے رہی ہے۔