• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے اہلکار کی شہادت پر پرویز الہٰی کی بےحسی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب پولیس اہلکار کی شہادت پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے استفسار کیا کہ کس بات کی شہادت؟ کیا پولیس اہلکار کسی ڈاکو کو پکڑنے گئے تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے گھر کوئی گھس جائے، جہاں خواتین بھی ہیں، آپ دروازے توڑ کر جائیں گے تو اُسے کیا پتا کہ آپ پولیس ہیں یا ڈکیت ہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے چھاپےکے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوا، جس کے بعد گھر کے مالک اور اُس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ساجد حسین کے کہنے پر اس کے بیٹے نے پولیس پر فائرنگ کی، شہید کانسٹیبل کمال احمد 8 ماہ کے بیٹے سمیت 5 بچوں کا باپ تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی پی ٹی آئی آرگنائزر کے ہاتھوں شہادت کو ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش قرار دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی۔

لاہور میں شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کی گئی، پولیس کے دستے نے سلامی دی۔

قومی خبریں سے مزید