• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزم نعمان کی اپیل منظور، کاظم عباس کی عمر قید برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نعت رندھاوا قتل کیس میں ملزم نعمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاظم رضا کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ منگل کو ہائی کورٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس میں استغاثہ کی پیروی کرنے والے وکیل نعمت رندھاوہ قتل کیس میں ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم نعمان کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر نعمان کسی اور کیس میں نہیں تو رہا کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کاظم عباس کی اپیل خارج کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کاظم عباس کی عمر قید کی سزا برقرار رہے گی۔ پولیس کے مطابق 2013 نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کرکے نعمت رندھاوا کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان نے پبلک پراسیکیوٹر نعمت رندھاوا کو صحافی ولی خان بابر قتل کیس کی پیروی پر قتل کیا تھا۔ 30 نومبر 2020 کو انسداد دہشت گردی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔