• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کے نتائج سامنے آگئے، بلاول

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی نفرت اور تشدد کی سیاست کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔عمرانخان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ احتجاج کی آڑ میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اپنے ٹویٹ میں بلاول نے لاہور میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار اورٹھٹہ حادثے میں تبلیغی جماعت کے کارکنان کی ہلاکتوں پر اظہارِ رنج و غم اورکیا ہے، بلاول نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایڈووکیٹ اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی ،وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور سینیٹر شیری رحمان بھی ہمراہ موجود تھیں ، باہمی دلچسپی کے امور سمیت معاشی بحرانوں کے حل پر گفتگو کی گئی ،ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں ہندوستانی عدالت کے یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات پر غلط فیصلے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں ۔یاسین ملک کو فی الفور رہا کیا جائے ،ہندوستان کو چاہئیے کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی غیرمعمولی خلاف ورزیوں کو بند کرے۔

اہم خبریں سے مزید