• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اہم اجلاس، انتظامیہ سے گزر گاہوں کی بندش سے متعلق بروقت آگاہ کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسد ابن حسن) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کا ایک اہم اجلاس بسلسلہ25مئی کے دھرنے اور ممکنہ طور پر طویل دنوں تک جاری رہنے کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ایس ایف، سی اے اے ،پاکستان کسٹم ، تمام ملکی ایئر لائن، ایس اے پی ایس اور کسٹمر سروس کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کی جائے کہ وہ بروقت گزرگاہوں کی بندش کے متعلق آگاہ کریں تاکہ ایرلاین کریو کو متبادل راستوں سے ایئرپورٹ لایا جا سکے۔اگر فلائٹس میں تاخیر یا منسوخی ہو تو مسافروں کو پیشگی اطلاع فراہم کی جائے۔ایمرجنسی حالات کا پلان تیار کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید