• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد نےنشتر روڈ پر سرعام5میڈیکل سٹورز لوٹ لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے،نشتر روڈ پر مسلح افراد نے سرعام5میڈیکل سٹورز کو لوٹ لیا فائرنگ کرکے ایک سیلز مین کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نشتر روڈ پر مسلح افراد میڈیکل مارکیٹ میں داخل ہوئے اسلام میڈیکل سٹور پر موجود سیلز مین عبداللہ سے ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین لی ،مزاحمت پر اسکی ٹانگ پر فائر ماردیا ملزمان نے مزید4 دکانوں کو لوٹا اور فرار ہو گئے،علاوہ ازیں تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے غلام مصطفیٰ ،ممتاز آباد سے مصطفی ٰکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئی،شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح افراد نے مجاہد سےموبائل فون چھین لیا،قادرپوراں میں مسلح افراد نے قمر سے نقدی اور موبائل فون چھین لی،،تھانہ چہلیک کے علاقہ نشترروڈ پر میڈیسن مارکیٹ میں 5میڈیکل سٹورز پر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جدید اسلحہ سے کیس 3مسلح افراد مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں انہوں نے منہ پر کپڑے باندھ رکھے تھے۔
ملتان سے مزید