راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی ریزوٹ کلر کہار اور سون ویلی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ٹی ڈی سی پی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ان کی جلد تکمیل کی ہدایات بھی دیں ۔ انہوں نے سون ویلی میں ٹی ڈی سی پی کے نئے منصوبے کا افتتاح بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ حکومت کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔