• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا کی زونل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کوئٹہ( پ ر)پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی اور مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال کے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چئیر مین محمود خان اچکزئی نے پچھلے سال پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ابتدائی ، علاقائی ، ضلعی ، صوبائی /زونلز اور مرکزی سطح کی تمام تنظیمی ڈھانچے ختم کئےتھے اور اس سلسلے میں دو رُکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جو پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختار خان یوسفزئی اور عبدالرحیم زیارتوال پر مشتمل تھی ۔ انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ PSOکی تنظیم کیلئے زونلز اور مرکزی آرگنائزنگ ڈھانچے کی تشکیل کریں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مختار خان یوسفزئی اور مرکزی سینئر ڈپٹی چئیر مین عبدالرحیم زیارتوال نے متفقہ طور پر درج ذیل زونل آرگنائزرنگ کمیٹی برائے جنوبی پشتونخوا کی تشکیل کی ہے ۔ زونل آرگنائزنگ کمیٹی جنوبی پشتونخوا کے ہر ضلع کی سطح کے تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل (سیکنڈری سکولز ، ہائیر سیکنڈری سکولز ، کالجز ،میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز اور ہر طرح کی تعلیمی اداروں )میں تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کریگی اور پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا زونل ڈھانچہ برائے جنوبی پشتونخوا درج ذیل ارکان پر مشتمل ہے۔ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر آرگنائزر یار محمد بریال خلجی ، اطلاعات آرگنائزر اسفند یار کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر جعفر خان ، ڈپٹی آرگنائزرز میں نواز کاکڑ، زبیر خان ترین ، دلبر خان شیرانی ،طیب خان کاکڑ، شعیب خان کدیزئی ،سید عبدالوہاب آغا، زبیر خان خلجی ، ہارون خان موسیٰ خیل ، محمد شریف خان دومڑ ، خوشحال خان مہترزئی ، ایاز خان شیرانی، بشیر افغان ، صادق خان مندوخیل اور امین اللہ اچکزئی شامل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید