کراچی (ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا کہیں پر کوئی عملدرآمدنہیں ہے.
مریم نواز کس حیثیت میں شہباز شریف کو ہدایات دے رہی ہیں صوبے کو بھی ہدایات دے رہی ہیں یہ ہیں کون،مجھے بتائیں کہ سپریم کور ٹ کے فیصلے کے اوپر راستہ کھولنے پر کہاں عملدرآمد ہوا ہے لوگوں پر چھاپے نہ مارنے پر کہاں عملدرآمد ہوا ہے۔ اس وقت لاہور میں جہاں خالصتاً خواتین اور بچے تھے فیملیاں تھیں ان کے اوپر شیلنگ ہورہی ہے ۔
ڈی چوک ، اسلام آباد پورے میں زیرو پوائنٹ کے اوپر ہر جگہ کے اوپرشیلنگ ہورہی ہے پورا جی ٹی روڈ کنٹینر لگا کر بند کیا ہوا ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔
سارا دن ہماری جھڑپیں رہی ہیں پوری بدمعاشی پنجاب میں بالخصوص اور پورے پاکستان میں بالعموم ہم نے دیکھی ہے ۔