• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، اپوزیشن کا پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج، واک آئوٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں بھی اپوزیشن نے پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا ، سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو وزارت داخلہ دیں گے تو یہی ہوگا، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کرپٹ حکومت کیلئے ادارے خراب نہ کریں، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کا جو عمل شروع کیا تھا وہ ہمارا ظرف نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن کے ارکان کھڑے ہو گئے اور بولنا شروع کر دیا ، اس دوران قائد ایوان سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے صبح جب مجھے ٹی وی کے ذریعے پتہ چلا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا ، تاہم انہیں چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ گھر پہنچ گئے ہیں ، ِقائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو جو دیوار سے لگانے کا عمل شروع کیا تھاوہ ہمارا ظرف نہیں ، ہمارے دوستوں کو فرق نظر آئے گا۔

اہم خبریں سے مزید