• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ اور فوج مل بیٹھ کر مسائل کا مستقل حل نکالے، چوہدری شجاعت

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی کشیدہ صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر جو موجودہ حالات ہیں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، ایسی سنگین صورتحال میں پاکستان کے دو بڑے سلامتی کے ضامن ادارے عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر ان مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے۔اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی طاقتیں اور سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں اس سے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں، بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے، یہ نہ ہو خدانخواستہ مرنا بھی مشکل ہو جائے۔

اہم خبریں سے مزید