• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتے، پرویزاقبال لوہسر

برسلز (عظیم ڈار) ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک پر جھوٹے الزامات کی بنیاد پر لگائی گئی عمر قید کی سزا کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے رہنماؤںکوبھارتی حکومت کی جانب سے بلاجواز نشانہ بنانے کے عمل کا فوری نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یٰسین ملک کو سزا دلوا کر اوچھے ہتھکنڈے کر کےکشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں اورمودی سرکار کو اس پر جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل اور یورپین یونین کو فوری طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری لیڈروں کے خلاف اس غیر قانونی اور ناجائز فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید