• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا، وزیر خارجہ بلاول

ڈیوس(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ سفارتی یا اقتصادی طور پر بات کرتے ہوئے اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہم جلد ہی وہ دن دیکھیں گے جب پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قام کر لے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہر سال منعقد کیے جانیوالے روایتی پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید