• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنگلات کی زیرصدار ت اجلاس،ترقیاتی سکیموں پرتبادلہ خیال

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی زیر صدارت ساؤتھ زون اور فشریز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف کنزرویٹر ساؤتھ زون جاوید گل، ڈی جی فشریز ڈاکٹر سکندر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں اور ماہی پروری کے حوالے سے جاری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے منصوبوں اور سکیموں کی ترقی بابت مختلف تجاویز دیں اور جاری کاموں کی فوری تکمیل کی ہدایت کی۔