• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تمام وزارتوں کو غیراستعمال شدہ رقوم سے دستبردار ہونے کی ہدایت

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے تمام وزارتوں کو غیراستعمال شدہ رقوم سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایس ڈی جیز پروگرام کی مد میں 40 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر غیراستعمال شدہ رقوم سے دستبردار ہوجائیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ پائیدار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جیز) پروگرام کو پارلیمنٹیرینز کے ذریعے جاری رکھا جائے اور آئندہ بجٹ میں اس کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے تحت ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈنگ 70 ارب روپے تھی، حالاں کہ سابق وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیشہ اس کی مخالفت کرتے رہے تھے۔ اب پی ڈی ایم اتحاد نے بھی اس پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

ملک بھر سے سے مزید