• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کی سزا جدوجہد آزادی کاقتل ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہیاسین ملک کو عمر قید کی سزا جدوجہد آزادی کا قتل ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین، محمد ارشد مہر،حافظ محمد سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،مفتی محمدجمیل رضوی اور دیگرعہدیداران نے شرکت کی ۔