• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بجٹ کا 5فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام آج شام 4بجے ”لاہور پریس کلب کے باہر ایجوکیشن بجٹ مارچ“ کیا جائے گا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ایجوکیشن بجٹ مارچ میں مطالبہ کیا جائے گا کہ قومی بجٹ کا 5فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے طبقاقی نظام تعلیم کو تبدیل کیا جائے۔ 10سالہ تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ لسانی، طبقاقی وفرقہ وارانہ تحصبات کا نصاب سے خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہوگا کہ تعلیمی اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔