لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ ہارٹ ٹاک کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ سی ای او پروفیسر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ و دیگر فیکلٹی ممبران کی بھی شرکت ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے سی ای او، ایم ایس و دیگر فیکلٹی ممبران و سٹاف کو خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئی ہیں۔