• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

224 دیہات کیلئے ورک ایوارڈ اور ابتدائی کام شروع ،ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) نے 359 دیہات کی سکیموں کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 224 دیہات کیلئے ورک ایوارڈ اور ابتدائی کام شروع کیا جا چکا ہے۔ پی آر ایم ایس سی کے افسروں نے مثالی گاؤں پروگرام پر اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 470 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ 112 دیہات کے لئے کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ مثالی گاؤں پروگرام میں سرگودھا ڈویژن کے 39، ساہیوال 44 اور گوجرانولہ کے 53 گاؤں دیہات شامل ہیں۔
لاہور سے مزید