لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیح ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل ہے)سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نےنے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے، زیرِ تعمیر نیلا گنبد اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے نے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے بھاٹی چوک سے کچہری جانے کے لیے مجوزہ انڈرپاس کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔