لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے پلاٹوں کی سال 2026 کی پہلی نیلامی 10فروری کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہو گی۔نیلام عام میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے ۔ جوہرٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ سکیم کے رہائشی و کمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے ایوینو ون اور علامہ اقبال ٹاؤن کی پرائم لوکشن پر واقع کمرشل پلاٹ نیلامی میں شامل ہیں۔