• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیورولوجسٹس کیلئے اکیوٹ سکیمک سٹروک انٹروینشن سرٹیفیکیشن ایک سالہ پروگرام کا آغاز

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا فالج کے علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانےکیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پروونشل سٹروک پروگرام کیلئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس کیلئے سی پی ڈی پی پالیسی کے تحت انسٹی ٹیوشنل سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نیورولوجسٹس اور نیورو سرجنز کیلئے اکیوٹ سکیمک سٹروک انٹروینشن سرٹیفیکیشن کیلئے 1 سالہ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اہلیت کا کرائی ٹیریا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید